ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطرکے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطرکے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

Thu, 08 Jun 2017 17:56:11  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ7جون(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس امیرِ قطر کے محل کے اندر اُن کی حفاظت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ فورس تربیت کے نام پرقطرپہنچی ہے۔اورشاہی محل کے اندر موجود ایرانی عناصر قطر کی فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں تا کہ بیرونی دنیا کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔سعودی عرب ، امارات ، بحرین اورمصرسمیت کئی عرب ممالک نے پیر کے روز قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لییتھے۔ان میں ہر ملک نے علاحدہ بیان میں اپنے اس اقدام کی وجوہات تفصیل کے ساتھ بیان کیں۔ تمام بیانات میں اس نقطے پر اتفاق رہا کہ قطر کا دہشت گردی کی سپورٹ میں کردار ہے اور وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
 


Share: